اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر میجر سبطین حیدر شہید

ڈی آئی خان میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر سبطین حیدر شہید، تدفین بہشتِ زینب کوئٹہ میں ہوگی

شیعیت نیوز: کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 30 سالہ افسر میجر سبطین حیدر ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق میجر سبطین نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور کے بعد نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، صحافی وجاہت کاظمی

شہید میجر سبطین حیدر کی تدفین بہشتِ زینب ہزارہ قبرستان کوئٹہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ ان کی شہادت پر ہزارہ برادری اور شہری حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button