کراچی: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دو گروہوں میں تصادم، دہشت گرد قاری انس معاویہ واصل جہنم
شیعیت نیوز: کراچی یونیورسٹی روڈ پر سماما کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تنظیم کا سرگرم رکن اور مذہبی انتہا پسند رہنما قاری انس معاویہ ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق قاری انس معاویہ اہلسنت والجماعت بلدیہ ٹاؤن گلشنِ مزدور کا رہائشی اور یوسی 12 کا سابق سیکریٹری اطلاعات تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ رکشے کے قریب موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک گولی مار دی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگرد واصل جہنم
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، واقعہ کالعدم لشکر جھنگوی کے اندرونی اختلافات اور گروہی تصادم کا نتیجہ ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد آرام سے موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کی اندرونی لڑائیاں اب کھلے عام فائرنگ اور قتل و غارت تک پہنچ چکی ہیں، جس سے امن و امان کی صورتحال پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔







