گنڈا پور کے بعد نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، صحافی وجاہت کاظمی

09 اکتوبر, 2025 17:12

شیعیت نیوز: سینئر صحافی وجاہت کاظمی نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، کیونکہ وہ دہشت گردوں کے معروف سہولت کار، طالبان کے ہمدرد اور جرائم پیشہ گروہوں سے گہرے روابط رکھنے والے شخص ہیں۔

وجاہت کاظمی نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا:

“سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔ وہ دہشت گردوں کے معروف سہولت کار اور ہمدرد ہیں، اپنے سزا یافتہ لیڈر کی نقل ہیں جس کی پالیسیوں نے صوبے میں دوبارہ دہشت گردی کو جنم دیا۔ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا ایسے ہی ہے جیسے ٹی ٹی پی کے نور ولی کو خیبرپختونخوا کا حکمران مقرر کرنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفریدی کے مجرمانہ مافیا سے تعلقات ہیں، وہ بھاری کمیشن لیتے ہیں اور کھلے عام طالبان کی حمایت کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دو گروہوں میں تصادم، دہشت گرد قاری انس معاویہ واصل جہنم

وجاہت کاظمی کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں اور بہادر سپاہیوں نے خیبرپختونخوا میں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، ان کے خون سے غداری نہیں کی جا سکتی کہ ایک “نیم طالبان” سوچ رکھنے والا شخص صوبے کی قیادت سنبھالے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی پالیسیوں کے نتیجے میں 35 ہزار شدت پسندوں کو دوبارہ پاکستان میں آباد کیا گیا، جس کے اثرات آج بھی خیبرپختونخوا بھگت رہا ہے۔

10:33 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔