بلوچستان آپریشن: خواتین کے بھیس میں تکفیری دہشت گرد گرفتار، 13 ہلاک
شیعیت نیوز : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ خواتین کے لباس میں ملبوس ہوکر علاقے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورسز نے مشکوک حرکات کے باعث انہیں روک کر تلاشی لی اور موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کا نیا باب، 20 سالہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ نافذ
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔







