ایرانروس

ایران اور روس کا نیا باب، 20 سالہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ نافذ

تجارت، دفاع، توانائی اور سفارتکاری میں غیر معمولی تعاون کا اعلان

شیعیت نیوز : ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ آج سے باقاعدہ طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، روسی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کی نئی سطح کا آغاز ہے۔ وزارت کے مطابق، یہ شراکت داری دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی اسٹریٹجک ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد دوستانہ تعلقات اور اچھے پڑوسی کے اصولوں کو تقویت دینا اور عوام کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر پھر غلطی ہوئی تو جواب دس گنا سخت ہوگا، ایرانی کمانڈر

وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ معاہدے کا نفاذ دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے شراکت داری ایک نئی اور معیاری سطح پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button