اگر پھر غلطی ہوئی تو جواب دس گنا سخت ہوگا، ایرانی کمانڈر

02 اکتوبر, 2025 21:22

شیعیت نیوز : سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت گزشتہ بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں دس گنا بڑھ چکی ہے، جو صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف میدانِ جنگ میں ان کی بالادستی کا ثبوت ہے۔

جنرل حسین نژاد نے بتایا کہ آپریشن وعدہ صادق 2 کے بعد سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے پچھلی بارہ روزہ جنگ کے دوران سامنے آنے والی تمام خامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں مکمل طور پر دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیہ اور اصلاحی عمل کے نتیجے میں دشمن کو اگر دوبارہ کوئی حملہ یا غلطی کرنے کی کوشش ہوئی تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حوالے سے سخت مؤقف

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیاری طاقت میں نمایاں اضافے کا سبب بنی اور حساس صہیونی اہداف پر مؤثر حملے ممکن ہوئے ہیں۔ جنرل نژاد نے دشمن کو واضح تنبیہہ دیتے ہوئے کہا: "آج اگر صہیونی حکومت دوبارہ وہی غلطی کرے تو ہمارا جواب پچھلی بارہ روزہ جنگ کے مقابلے میں دس گنا زیادہ سخت ہوگا۔”

7:41 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔