ایم ڈبلیو ایم کا عشرۂ شہدائے قدس، شہید سید حسن نصراللہؒ کے نام منانے کا اعلان

26 ستمبر, 2025 20:56

شیعیت نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ اس برس عشرۂ شہدائے قدس بالخصوص شہیدِ راہِ مقاومت، علمبردارِ حریت و شجاعت، سیدِ عظیم سید حسن نصراللہؒ کی یاد و شہادت کے عنوان سے ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عشرہ 27 ستمبر سے آغاز پائے گا اور پوری ملتِ مظلومینِ جہاں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا ایک عظیم پیغام ثابت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق، تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس سے نہایت تاکید کے ساتھ گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز اور مراکز میں اس عشرہ کی مناسبت سے مجالسِ عزا، فکری و علمی سیمینارز اور شہدائے قدس کانفرنسز بعنوان "یادِ شہید سید حسن نصراللہؒ” کا اہتمام کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید حسن نصراللہ، ایک عہد ساز رہنما کی داستانِ مزاحمت

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس کا مقصد شہداء کی قربانیوں اور ان کے مقدس مشن کو زندہ رکھنا ہے تاکہ ملت کے اذہان میں مقاومت و حریت کا چراغ مزید روشن ہو۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ:
"پروردگارِ عالم ہم سب کو اس عظیم سعادت میں شریک ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں شہدائے قدس کے پاکیزہ مشن کا حقیقی وارث قرار دے۔”

10:47 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔