ایران نے جوہری معاملے میں کون سا راز چھپا رکھا ہے؟

26 ستمبر, 2025 20:12

شیعیت نیوز : ایران کے وزیرِ انٹیلیجنس اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت اب کوئی تعطل نہیں آئے گا اور دشمنوں کی جانب سے ایران کو جھکانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

مشہد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سادہ لوحی ہے کہ امریکہ سے تعلقات بہتر بنا کر اور جوہری افزودگی کو ختم کرکے ایران کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نئی انسانی المیے کی گونج

خطیب نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت دنیا کے دس بڑے جوہری افزودگی والے ممالک میں شامل ہے، اور دشمن صرف موجودہ جوہری سرگرمیوں ہی نہیں بلکہ مستقبل میں ایرانی نوجوانوں کی مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں کو بھی روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سادہ سیاسی تجربے کی بنیاد پر سمجھتے ہیں کہ اگر ہم افزودگی صفر کردیں اور امریکہ سے معاملات سلجھالیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دشمن صرف ہمیں مکمل طور پر جھکانا چاہتے ہیں — اور یاد رہے کہ ایرانی قوم کبھی دباؤ یا جبر کے آگے نہیں جھکے گی۔

خطیب نے کہا کہ اس جنگ میں دشمن ناکام ہوئے۔ دشمن نے ان 12 دنوں میں وہ سب کچھ آزما لیا جو وہ اسلامی انقلاب کے پچاس سالوں سے حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت، سیکیورٹی اداروں کی ہوشیاری، عوام کی حمایت اور رہبر کی رہنمائی کی بدولت دشمن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

خطیب نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں بھی ناکام رہے کیونکہ 120 ممالک نے ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خطے کے ممالک اب ایران کے ساتھ مل کر صہیونی خطرات کے خلاف تعاون کر رہے ہیں، اور یہاں تک کہ بعض مغربی مبصرین بھی مانتے ہیں کہ صہیونی حکومت دنیا کی سب سے ناپسندیدہ حکومت بن چکی ہے۔

خطیب نے کہا کہ عالمی طاقتیں کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف خوف پھیلانے کی مہم چلا رہی ہیں، لیکن میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اب وہ سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا کی مغرور طاقتیں سمجھ گئی ہیں کہ وہ ایران کے خلاف براہِ راست تصادم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی، تو اب وہ پابندیاں بڑھانے اور بین الاقوامی اداروں میں دباؤ ڈالنے کی راہ اختیار کر رہی ہیں۔

5:55 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔