Uncategorized

طیب اردگان: فاسق منافق، فلسطین کے نام پر ڈرامہ اور اندرونِ خانہ اسرائیل و امریکہ کا ساتھی

"فلسطین کے حامی یا امریکہ کے قریبی؟ سوال شدت اختیار کر گیا"

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان روس سے تیل کی خریداری روکنے پر آمادہ ہیں۔ یہ انکشاف اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے کہ اردگان کے بیانات اور عملی اقدامات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اردگان ایک طرف فلسطینی عوام کے خیر خواہ بن کر امتِ مسلمہ کے جذبات کو سہارا دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ اور اعلانیہ تعلقات قائم رکھتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہی امریکہ فلسطینیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، لیکن اردگان اسی کے ساتھ سفارتی اور تجارتی روابط پر فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 64 ہزار شہادتیں اور لاکھوں بے گھر، عالمی برادری کب جاگے گی؟، اسحٰق ڈار

سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کرتا جا رہا ہے کہ آیا اردگان واقعی فلسطین کے ہمدرد ہیں یا پھر وہ مسلمانوں کو بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ پالیسی سطح پر دشمنانِ اسلام کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button