اسلامی نظریاتی کونسل کو گستاخی کا فتوی جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، علامہ سید حسنین عباس گردیزی

25 ستمبر, 2025 21:51

شیعیت نیوز : مجلس علما مکتبِ اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کسی بھی فرد یا گروہ پر گستاخی کا فتویٰ جاری کرنے کی مجاز نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا فتویٰ، انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار

ان کا کہنا تھا کہ کونسل کا دائرہ کار آئینی اور قانونی سفارشات تک محدود ہے، جبکہ کسی شخص کے کفر یا گستاخی کے فیصلے کا اختیار صرف باقاعدہ عدالتی فورمز کے پاس ہے۔

 

علامہ حسنین گردیزی نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں کونسل کی جانب سے بعض تنازعہ آمیز آراء سامنے آ رہی ہیں جن سے معاشرے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا مل سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

4:58 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔