وائرل ویڈیو: ماڈرن تکفیریت — “The Sani Show” میں عزاداری پر گستاخانہ حملہ
شیعیت نیوز : تکفیریت اب صرف داڑھی والے مولویوں تک محدود نہیں رہی — اس کا ماڈرن روپ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر بھی نمودار ہو چکا ہے۔ تازہ مثال “The Sani Show” ہے، جہاں ایک شخص ہوسٹ کے ساتھ ایک خاتون بیٹھی، منہ پر جِلن زدہ میک اپ لگا کر، سیدالشہداءؑ کی عزاداری پر کھلے عام حملہ کر رہی تھیں۔
اس عورت نے کہا:
"زنجیر زنی ہے نا مجھے تو یہ کانسپٹ نہیں سمجھ میں آتا، شیعہ کمیونٹی اپنے آپ کو مارتے ہیں یا کوئلوں پر چلتے ہیں، یہ سب پیسے لے کر کرتے ہیں، یہ حرام کی کمائی ہے…”
یہ جملے سراسر جھوٹ، جہالت اور بے حیائی پر مبنی ہیں۔ عزاداریِ امامِ حسینؑ محض رسومات نہیں بلکہ رسولِ خدا ﷺ اور اہلِ بیتؑ کی سنت ہے، اور یہ ظلم کے خلاف احتجاج اور حق کی حمایت کا عملی پیغام ہے۔ تمہاری اس گستاخی اور بیہودگی سیدالشہداءؑ کے نام پر کیے جانے والے حقیقی ماتم کے سامنے ناچیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 100 سے زائد بچیوں سے زیادتی کرنے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا ملزم گرفتار، خاتون نے دیا عبرتناک سبق
عزادارانِ سیدالشہداءؑ نے اس خاتون کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری اس بکواس کا عزاداری کے ساتھ کوئی تقابل نہیں، اور اگر تم واقعی پیسوں کا سوال کر رہی ہو تو آؤ، ہم تمہیں پیسے دیں، اور پانچ منٹ کے لیے اپنے باپ، بھائی یا بیٹے کو اس حلقے میں لے آؤ جہاں ماتمی کھڑے ہیں، تاکہ تم خود دیکھو کہ حقیقی عشق، قربانی اور شدت کیا ہوتی ہے — تب تمہاری جھوٹی، بے بنیاد اور گستاخ زبان زمین بوس ہو جائے گی۔
اس خاتون کی طرف سے مخصوص مسلک کو کھلے عام ٹارگٹ کیے جانے اور نفرت انگیز زبان کے استعمال کے بعد، ردِعمل دینے والوں کا کہنا ہے کہ یہ جدید ماڈرن تکفیریت ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی و سماجی کارروائی ہونی چاہیے، ورنہ ملتِ جعفریہ سراپا احتجاج رہے گی — یہ مطالبات احتجاجی حلقوں کے بیانات میں شامل ہیں۔







