سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 13 دہشت گرد واصل جہنم
شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 کالعدم لشکرِ جھنگوی کے سرپرست ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : وائرل ویڈیو: ماڈرن تکفیریت — “The Sani Show” میں عزاداری پر گستاخانہ حملہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شامل ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے سرپرست کو ختم کیا جا سکے۔







