100 سے زائد بچیوں سے زیادتی کرنے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا ملزم گرفتار، خاتون نے دیا عبرتناک سبق
شیعیت نیوز : کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ایک کارندے کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا، جب عدالت میں پیشی کے دوران ایک دلیر خاتون نے ملزم کو خوب ڈانٹا اور اس کی درندگی سب کے سامنے بے نقاب کی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص نہ صرف دہشت گردی اور مسلمانوں کی تکفیر جیسے جرائم میں ملوث تھا بلکہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد کیسز میں بھی ملوث پایا گیا۔ تحقیقات اور شواہد کے بعد اسے کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
عدالت میں پیشی کے دوران جب متاثرہ بچوں کے والدین اور عوام نے ملزم کو دیکھا تو غصے اور نفرت کی لہر دوڑ گئی۔ اس دوران ایک بہادر خاتون نے آگے بڑھ کر اس درندہ صفت ملزم کو خوب پیٹا اور اس کے مکروہ چہرے کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچے کے ساتھ زیادتی، الزام ابلیس پر ڈال دیا
اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندانوں نے اس اقدام کو عوامی انصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے درندوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ تنظیم قتل و غارت اور دہشت گردی میں بدنام ہے، اسی طرح یہ لوگ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مکروہ افعال میں بھی ملوث نکل رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں اب برداشت ختم ہو رہی ہے اور عوام ایسے ملعون مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچانے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں







