پاکستانی وزیر خارجہ کی تکفیری الجولانی سے ملاقات؛ پاکستانی عوام میں شدید تشویش

23 ستمبر, 2025 12:17

شیعیت نیوز : ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ کی شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی سے ہونے والی مبینہ ملاقات نے محب الوطن پاکستانیوں کے دلوں میں سخت اضطراب اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

الجولانی وہی فرد ہے جسے عالمی سطح پر دہشت گرد مانا جا چکا ہے، جو القاعدہ اور داعش کے ساتھ روابط رکھتا رہا ہے، اور جسے آج اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کا پالا پوسا کتا کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے اسرائیل شام کے خطے میں براہ راست داخل ہو چکا ہے اور مسلمانوں کے خون بہانے میں اس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق و ایران بارڈر پر 200 سے زائد پاکستانی زائرین سے ناروا سلوک

قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ آخر کس بنیاد پر ایسے شخص سے رابطہ کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کے قاتلوں اور مسلم دشمن قوتوں کا آلہ کار ہے؟ کیا یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کے برخلاف نہیں؟

5:23 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔