عراق و ایران بارڈر پر 200 سے زائد پاکستانی زائرین سے ناروا سلوک

22 ستمبر, 2025 20:04

شیعیت نیوز : عراق اور ایران کے بارڈر پر 200 سے زائد پاکستانی زائرین، جن کی عمریں پچاس سال سے کم ہیں، کو روک لیا گیا ہے۔ زائرین کے مطابق انہیں غیر ضروری رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے، جو کھلے عام ناروا سلوک کے مترادف ہے۔

ملی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کے ساتھ ایسا ظالمانہ رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیارتِ مقدسہ کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا ناقابل قبول عمل ہے جو زائرین کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ جوادی آملی کا انقلابی پیغام: اصل وارث پیغمبر کون ہے؟

مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر اس معاملے پر اقدامات کرے تاکہ زائرین کو باعزت اور سہولت کے ساتھ بارڈر کراسنگ کی اجازت دی جائے۔ عوامی و مذہبی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی تذلیل اور مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے، ورنہ یہ مسئلہ عوامی احتجاج کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

3:38 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔