کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچے کے ساتھ زیادتی، الزام ابلیس پر ڈال دیا

22 ستمبر, 2025 07:59

شیعیت نیوز : راولپنڈی کے علاقے دھمیال کی ایک مسجد میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ایک قاری پر بارہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے دوران اور بعد میں معمول کے مطابق مذہبی عبادات میں مصروف رہا، جس کی وجہ سے والدین اور علاقے کے لوگ ابتدائی طور پر اس پر شک کرنے سے قاصر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی معصوم بچے کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں انتہائی شرمناک جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ: “قصوروار میں نہیں بلکہ ابلیس ہے، جس نے مجھے ورغلایا، لہٰذا گرفتاری ابلیس کی بھی ہونی چاہیے۔” ملزم نے مزید الزام متاثرہ بچے پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ “غیر مناسب لباس” میں تھا، جس کی وجہ سے اس کے اندر درندہ صفت جذبات بیدار ہوئے۔

اس گھناؤنے جرم کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جواز دراصل ایک بھیانک جرم کو چھپانے کی کوشش ہے، اور ایسے افراد کو عبرتناک سزا دیے بغیر معاشرے کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا۔

4:50 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔