اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی معصوم بچے کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی

والدین کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولوی کو حراست میں لے لیا

شیعیت نیوز : کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا ضلع مظفرگڑھ کے علاقے کلر والی کا رہائشی ایک مولوی، جو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مدرسہ فاطمۃ الزہرا میں قاری کے طور پر پڑھا رہا تھا، اطلاعات کے مطابق اس مولوی نے ایک کمسن بچے کے ساتھ کئی ماہ تک مسلسل زیادتی کی۔

واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بچہ شدید تکلیف کے باعث چلنے کے قابل نہ رہا۔ والدین نے بچے کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا، جہاں معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے سامنے بچے نے ہمت کر کے حقیقت بیان کی اور مولوی کے مکروہ کردار کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی نابینا بچے کے ساتھ بدفعلی: مولوی گرفتار

پولیس نے متاثرہ بچے کے والدین کی شکایت پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ افسوسناک واقعہ والدین کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھیں تاکہ بچے کسی بھی غیر مناسب رویے یا بلیک میلنگ کی صورت میں والدین کو اعتماد میں لے سکیں اور بروقت کارروائی ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button