اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے نیا عالمی بیڑا روانہ، صمود بیڑے کی کشتیوں میں مسلسل اضافہ

اٹلی سے امدادی جہاز غزہ کی طرف روانہ، صیہونی محاصرہ توڑنے کے لیے دنیا بھر سے کشتیوں کی شمولیت جاری

شیعیت نیوز : غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے قائم صمود بحری بیڑے کے سفر کے ساتھ ساتھ ایک اور بیڑا بھی روانہ ہورہا ہے تاکہ صیہونی محاصرے کو توڑا جا سکے۔

الما یدین کے مطابق، محاصرہ توڑنے کے لیے قائم بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امدادی کشتیوں کا ایک نیا گروہ، ایک تازہ بیڑے کی شکل میں، آئندہ بدھ کو اٹلی سے غزہ کی طرف روانہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق صمود بیڑا اب بھی غزہ کی طرف سفر میں ہے اور اس میں شامل کشتیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کل کچھ کشتیوں نے اٹلی کے جزیرہ سسلی کے ساحل سے طوفان عبور کرنے کے بعد دوبارہ سفر شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صہیونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے

گزشتہ جمعہ کو منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ صمود بیڑے کی 23 کشتیوں میں سے تیرہویں کشتی بھی تیونس سے غزہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ یہ عالمی بیڑا غزہ پر صیہونی قابضین کے 18 سالہ محاصرے کو توڑنے کے لیے سرگرم ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ اتوار سے اب تک تقریباً 50 کشتیاں غزہ کی سمت روانہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button