اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

آغا سید حسن موسوی الصفوی: فلسطین کے لیے دو ریاستی حل یکسر مسترد

“صرف ایک واحد جمہوری ریاست ہی فلسطینی عوام کے اصل حقوق کی ضامن ہو سکتی ہے”

شیعیت نیوز : جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے دو ریاستی حل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے عدل پسند عوام ہر حال میں فلسطینی کاز کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کبھی متزلزل نہیں ہوگی۔

انہوں نے بعض ممالک کی طرف سے دو ریاستی حل کی حمایت کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس راستے سے فلسطینی عوام کو ان کے اصل حقوق حاصل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک واحد جمہوری ریاست کے حامی ہیں جس میں فلسطین کے تمام اصل باشندے، خواہ وہ مقبوضہ علاقوں کے اندر ہوں یا باہر، شامل ہوں۔ دو ریاستی ڈھانچے کا تصور کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت فقیہ: انقلاب اسلامی ایران کی چار دہائیوں کی استقامت کا اصل ستون

آغا سید حسن نے کہا کہ غزہ کے عوام گزشتہ 16 ماہ سے ناقابلِ بیان درد و الم اور صیہونی نسل کش جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس دوران شہداء کی تعداد 48,446 سے تجاوز کر چکی ہے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین، خصوصاً غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ بحران محض ایک انسانی المیہ نہیں، بلکہ ایک ایسی قوم پر سنگین ناانصافی ہے جسے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بنیادی حقوق اور انسانی وقار سے محروم رکھا گیا ہے اور مسلسل جارحیت و قبضے کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایک بار پھر مسئلے کی جڑ کو نظرانداز کرتے ہوئے انصاف اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں پر اسرائیل کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک دوستی کو ترجیح دی ہے۔ اسرائیل اسی غیر مشروط حمایت کے بل بوتے پر ناقابلِ تصور مظالم ڈھا رہا ہے جو تمام بڑے بین الاقوامی جرائم جیسے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، نسلی تطہیر، نسلی امتیاز اور نسل کشی کی واضح مثالیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button