ایران کی مسلح افواج کا اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورت میں بڑا اعلان
چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی: جدید ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہر جارحیت کا جواب ممکن ہے

شیعیت نیوز : تہران میں ہفتۂ دفاعِ مقدس کی مناسبت سے ایک پیغام میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کے خطرے کا بروقت، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
جنرل موسوی نے آٹھ سالہ ایران-عراق جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کی عسکری طاقت، دفاعی صلاحیتوں، علاقائی اثر و رسوخ اور مسلح افواج کے متوازن ردِ عمل کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران صرف دفاعی پوزیشن میں نہیں بلکہ ہر خطرے کو قومی، علاقائی اور عالمی طاقت کے اظہار کے موقع میں بدل دیتا ہے۔
جنرل موسوی نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اور خاص طور پر ہائبرڈ وار جیسے جدید حربوں کے خلاف تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پیرس کی سڑکوں پر غزہ کے حق میں طوفانی احتجاج
انہوں نے ایرانی قوم کو یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر دنیا بھر کے ظالموں اور جارح قوتوں کی ہر قسم کی جارحیت کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔