دنیا

بگرام ایئر بیس واپس لینے پر ٹرمپ کی طالبان کو بڑی دھمکی

افغان حکام نے امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، بگرام بیس کی واپسی پر کسی بھی مذاکرات سے انکار

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس امریکا کو واپس نہیں دی گئی تو نتائج "بہت برے” ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پوسٹ میں دیا اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں بھی اسی مؤقف کو دہراتے ہوئے بگرام ایئر بیس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد ہلاک

خیال رہے کہ 2021 کے امریکی انخلا کے بعد بگرام ایئر بیس طالبان کے کنٹرول میں آ گئی تھی، جبکہ اس سے قبل یہ طویل عرصے تک افغانستان میں امریکی فوجی آپریشنز کا سب سے بڑا مرکز رہی۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کو یہ ایئر بیس واپس نہ ملی تو صورتحال سنگین ہو جائے گی۔

دوسری جانب طالبان اور کابل کے افغان سرکاری ذرائع نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان یا وسطی ایشیائی خطے میں فوجی تعیناتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افغان حکام کا مزید کہنا ہے کہ کابل بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button