سکیورٹی فورسز کا کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا آپریشن کئی دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
مارے گئے دہشتگردوں میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ میں تیزی؛ کالعدم لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ کے شواہد سامنے
سکیورٹی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔







