صدہ میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،ضلعی انتظامیہ خاموش! گرینڈ جرگہ کی مذمت

09 ستمبر, 2025 18:07

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے صدہ میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری نعرہ بازی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جو مقامی آبادی میں کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، چند شرپسند عناصر نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی

یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب علاقے میں ایک مذہبی اجتماع ہو رہا تھا، جہاں کچھ افراد نے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ مقامی شیعہ رہنماؤں نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔

ایک ہی ہفتے میں دوسری بار شیعہ مسلمانوں کی تکفیر پہ مبنی نعرے بازی کا یہ دوسرا واقعہ ہے افسوس ناک امر یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے اور کسی بھی شر پسند عناصر کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھئیے: پارہ چنار میں چھ ماہ سے جاری محاصرہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک شخص کی شرارت کو جواز بناکر ملت تشیع کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب  لوئر کرم بالش خیل میں پائیدار امن و امان کے حوالے سے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع، اہلسنت عمائدین کے ساتھ ساتھ گرینڈ جرگہ کے نمایاں اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس جرگہ کا مقصد خطے میں امن، ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا تھا۔

اجلاس کے دوران فریقین نے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اختلافات کو صرف بات چیت اور جرگہ روایت کے ذریعے ہی حل کیا جائے گا

2:43 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔