بہار بھیکپور میں جشن تاجپوشی امام زمانہ (عج)، علی منزل میں مؤمنین کی کثیر تعداد میں شرکت

04 ستمبر, 2025 17:53

شیعیت نیوز: ہندوستان کے صوبہ بہار کے موضع بھیکپور میں واقع علی منزل پر جشنِ تاجپوشی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے موقع پر ایک پُرمسرت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز حجت الاسلام مولانا محمد رضا معروفی کی تلاوتِ قرآن مجید اور حدیث کساء سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جناب انتظار بھیکپوری نے انجام دیے۔

تقریب میں مکتب آیت اللہ خامنہ ای بھیکپور کے طلاب کے علاوہ متعدد شعراء نے بارگاہ امام عصر (عج) میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ سب سے پہلے مکتب کے طلاب نے اشعار پڑھے، اس کے بعد جناب سید علی بھیکپوری، ڈاکٹر سید محمد، محمد علی بھیکپوری اور ندیم ندیمی نے اپنے کلام سے محفل کو منور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں یمنی وزیراعظم اور رہنماؤں کی یاد میں تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت

دیے گئے مصرعِ طرح "لعل نرجس کا مسکرایا ہے” پر مختلف شعراء کرام نے خوبصورت کلام پیش کیا، جن میں ندیم ندیمی بھیکپوری، اقبال ایڈوکیٹ مندراپالی، آصف عباس سکریٹری انجمن رضویہ بھیکپور، انتظار بھیکپوری، ریاض بھیکپوری (مقیم ممبئی)، استاد شاعر انور بھیکپوری اور مولانا محمد رضا معروفی شامل تھے۔

اختتامی مرحلے میں بانی حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای اور بانی قرآن و عترت فاؤنڈیشن مولانا سید شمع محمد رضوی نے خصوصی کلام پیش کیا اور شعراء کرام کو ایران سے آئے ہوئے نفیس انعامات سے نوازا۔

تقریب کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کیا گیا اور مولانا نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال دوبارہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جشن منایا جائے گا۔

5:44 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔