شکارپور: علامہ مقصود ڈومکی کا دورہ، عظمت شہداء کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

04 ستمبر, 2025 16:05

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شکارپور اصغر علی سیٹھار، مشیر قانون ایڈوکیٹ مظہر حسین منگریو، حب علی مہر، عبدالعلی کھوہارو، فہیم حیدر سومرو، گلشیر علی سیٹھار اور دیگر تنظیمی رہنماؤں و مومنین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر 23 اکتوبر 2025 کو مقتل شہداء جیکب آباد میں عظیم الشان "عظمت شہداء کانفرنس” منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان: مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا دریائے چناب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس سے قبل "لبیک یا رسول اللہؐ” کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے شیعہ سنی اکابرین شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے پیغام کو عام کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ شہداء نے اپنے پاکیزہ لہو سے اسلام دشمن یزیدی قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمیں اتحاد بین المسلمین اور وحدت کا درس دیتا ہے۔ اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی اسلام دشمن سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات گرامی تمام مسلمانوں کے لیے نقطۂ وحدت ہے۔ شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، جبکہ تفرقہ اور اختلاف کو ہوا دینے والے سامراجی ایجنٹ ہیں جن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کی جانب سے ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر کے ایام میں بھرپور دینی و تنظیمی خدمات انجام دینے پر ضلعی صدر اور ان کی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

6:18 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔