اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
ملتان: مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا دریائے چناب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی متاثرین سے ملاقات، حکومت اور مخیر حضرات سے فوری امداد کی اپیل

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ہیڈ محمد والا کے مقام پر دریائے چناب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے۔
یہ بھی پڑھیں : آئین کی طرف لوٹنا ہی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ دریائے چناب میں آنے والے سیلاب سے تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے راشن، خیمے اور ادویات کی فوری فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے حکومتِ وقت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ متاثرہ افراد کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔