علامہ جواد نقوی کا بڑا یوٹرن، پہلے وزیر اعظم کو بھیکاری کہا اب محنتی قرار

03 ستمبر, 2025 19:12

شیعیت نیوز: سربراہ تحریک بیداری اور مہتمم جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور علامہ جواد نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے حالیہ بیانات میں بڑا یوٹرن لیا، پہلے انہیں بھیکاری قرار دیا تھا اور اب موجودہ کارکردگی کو شاندار قرار دے دیا۔

علامہ جواد نقوی نے ماضی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا فراہم کریں گے، لیکن نہ قمیض بیچی، نہ شلوار، نہ بنیان۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کپڑے بیچے بھی گئے تو کوئی خریدنے والا نہیں، کیونکہ اتنے "گندے آدمی کے اتنے گندے کپڑے” کوئی نہیں خریدے گا۔ علامہ جواد نقوی نے اس پر قوم کی توہین اور بدتمیزی قرار دیا اور کہا کہ کم از کم لوٹے ہوئے پیسے واپس کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت سے فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ

دوسری جانب چند روز قبل گلگت میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن اور موجودہ حکومت کے اعلیٰ وزراء کی موجودگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف بہت محنتی ہیں اور پاکستان کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔

تاریخ میں دیکھا جائے تو یہ پہلا واقعہ نہیں جب علامہ جواد نقوی کے بیانات میں یوٹرن نظر آیا، پچھلے 30 سالوں میں بھی وہ صبح کچھ کہتے، شام کچھ اور کہتے نظر آئے ہیں۔

8:25 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔