علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت سے فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ

03 ستمبر, 2025 19:07

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے دوران ہونے والے افسوسناک دہشتگردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے اس دہشتگردانہ واقعے میں اپنی جانیں گنوانے والے 15 معصوم شہریوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پُر تشدد واقعات کے ذریعے دشمن ہماری قوم میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، لہٰذا دہشتگردی کے مقابلے میں ہمیں متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ ان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں جنہوں نے یہ دھماکہ کیا۔ مزید کہا کہ سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارے قبل از وقت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنائیں، اور مستقبل میں ایسے حملوں کو روکنے کے لیے انتھک محنت کریں تاکہ تمام شہریوں کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

4:34 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔