اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

معروف مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا شخصیت کو قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

شیعیت نیوز : جہلم؛ پولیس نے معروف مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا شخصیت انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی پر علامہ شبیر میثمی کا خراج عقیدت

ڈاکٹر محمد علی مرزا کا تعلق جہلم سے ہے، وہ پاکستانی مبلغ اور آن لائن مذہبی درس دینے والے شخص ہیں جو اپنے غیر روایتی نظریات کی وجہ سے مشہور ہیں اور اکثر اپنی تنقیدی رائے کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ مئی 2020ء میں مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

انجینئر محمد علی مرزا اپنی مذہبی گفتگو اور تجزیات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ مختلف مذہبی موضوعات پر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ ان کی بیشتر تقریروں پر کئی تنازعات کھڑے ہو چکے ہیں تاہم عوام میں ان کی مقبولیت اپنی جگہ موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button