بذریعہ سڑ ک پابندی کے بعد60ہزار پاکستانی زائرین کی ہوائی سفر سے شرکت!50ہزار زائرین محروم
شیعیت نیوز:سڑک کے ذریعے عراق جانے پر پابندی کے بعد اس سال 60,000 پاکستانی زائرین نے ہوائی سفر کے ذریعے اربعین ملین مارچ میں شرکت کی۔ گزشتہ سالوں میں پاک-ایران سرحدوں سے ہر سال ایک لاکھ سے زائد زائرین سڑک کے راستے اس عظیم مذہبی اجتماع کا حصہ بنتے تھے، لیکن اس سال پابندی کے باعث ہزاروں زائرین اس سعادت سے محروم رہے۔
گزشتہ سال ہوائی سفر کرنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد 20,000 سے کچھ زیادہ تھی، لیکن اس سال یہ تعداد تین گنا بڑھ کر 60,000 ہوگئی۔
عراقی حکومت نے پروازوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کیا، جبکہ ایران نے بھی خصوصی پروازوں کے انتظامات کو یقینی بنایا۔
زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ یکم اگست سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران روزانہ 1,200 سے زائد پاکستانی زائرین عراق پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے: زیارتِ اربعین پر پابندی، ہر سڑک کربلا میں بدل جائے گی: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا
اربعین ملین مارچ میں خلیجی ممالک سے 30 لاکھ، بھارت سے 30,000، اور دنیا کے دیگر ممالک سے 5 لاکھ زائرین نے شرکت کی۔
تاہم، سڑک پابندی کے باعث 50,000 سے زائد پاکستانی زائرین اس سال اربعین کے اجتماع میں شریک نہ ہو سکے۔
مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کے رہنما حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، لیکن حکومت نے ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
عراقی ویزہ کی مدت میں اضافے اور اربعین زیارت سے محروم زائرین کے عراق سفر کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔







