تلرزو بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان مجلسِ حسینی

25 اگست, 2025 11:16

شیعیت نیوز : جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیرِ اہتمام تلرزو بانڈی پورہ میں حسب سابق مجلسِ حسینی کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

تنظیم سے وابستہ مرکزی ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کی، جبکہ نمازِ ظہرین حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں آغا صاحب کی قیادت میں حسب روایت قدیم جلوسِ عزاء برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی تمام تعلیمات سراپا نور اور رحمت ہیں، شمائلہ زینب

جلوس سے پہلے مجلسِ حسینی سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن صفوی نے شہداء و اسیرانِ کربلا علیہ السلام کے کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور معرکۂ کربلا کے بعد دربارِ یزیدی تک اسیرانِ کربلا علیہ السلام کے ساتھ پیش آئے جگر سوز حالات و واقعات بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ خونِ شہداء کے وارث ہونے کے ناطے اسیرانِ کربلا علیہ السلام نے حضرت امام سجاد علیہ السلام کی سرپرستی میں جس کردار و عمل کا مظاہرہ کیا اس نے جبری خلافت کی بنیادوں کو ہمیشہ کے لیے ہلا کر رکھ دیا۔ پھر کسی بھی حکمران نے اہلبیت نبوی علیہ السلام سے بیعت کا تقاضا نہیں کیا، بلکہ ہر حکمران نے آئمہ معصومین علیہ السلام کو تکالیف پہنچانے کی درپردہ سازشیں رچائیں۔

9:38 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔