سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کا حملہ؛ پانچ پولیس اہلکار شہید

22 اگست, 2025 19:57

شیعیت نیوز : ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں دہشتگردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانشہر کے مضافات میں دمن چیک پوسٹ کے قریب خاش-ایرانشہر شاہراہ پر دو پولیس گشتی گاڑیاں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام جمعہ قم آیت اللہ سعیدی کا خطبہ — امریکہ نواز گروہوں کو سخت تنبیہ

سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگرد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایرانشہر، صوبائی دارالحکومت زاہدان سے 337 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

2:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔