ایران کی قوت و استحکام شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، آیت اللہ جوادی آملی
ایرانی وزیر تعلیم علی رضا کاظمی سے ملاقات؛ اہل بیتؑ کو حقیقی معلم قرار دیتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر تعلیم و تربیت علی رضا کاظمی اور اُن کے ہمراہ وفد نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات کی۔
حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اس موقع پر ماہ محرم و صفر کے اختتام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اہل بیتؑ کو حقیقی معلم قرار دیا اور کہا کہ یہ ذوات قدسیہ نہ صرف نفع بخش معلم تھے بلکہ انہوں نے اپنی جان کو هدایتِ مردم کے لیے فدا کیا تاکہ معاشرہ کو جہالت و گمراہی سے نجات دیں اور اسے عاقل و عادل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : کربلا میں بین الاقوامی کانفرنس؛ ہندوستانی علما کا اربعین حسینی کے آفاقی پیغام پر زور
آپ نے زیارت اربعین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: جب ہم عزاداری میں پڑھتے ہیں «وَ جَعَلَنَا وَ إِیَّاکُمْ مِنَ الطَّالِبِینَ بِثَأْرِهِ»، تو یہ دراصل ایک تعلیمی پیغام ہے، یعنی انسان کو اہل بیتؑ کا معنوی فرزند بننا چاہیے تاکہ ان کے خونبہا کا طلبگار ہو سکے۔ یہ مقام کسی شناختی کارڈ یا رسمی پہچان کا محتاج نہیں بلکہ ہر شخص اہل بیتؑ کے راستے پر چل کر اس منزل تک پہنچ سکتا ہے۔
آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا کہ ایران کی قوت اور استحکام دراصل شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آپ نے جوہری توانائی کے شہداء، مسلح افواج کے شہداء، انتظامی امور اور دیگر بے گناہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خانوادوں سے اظہارِ تسلیت کیا اور فرمایا: "مضبوط اور قوی ایران، شہدائے کربلا اور شہدائے اقتدار کا مرہونِ منت ہے۔ ان عزیزان کا حشر ذوات مقدسہ اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ہوگا، ان شاءاللہ۔”