اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
اسرائیل کا بڑا فوجی اقدام: غزہ پر قبضے کے منصوبے کے لیے 60 ہزار ریزرو اہلکار طلب
اسرائیلی میڈیا: وزیرِ جنگ اسرائیل کاتس اور آرمی چیف ایال زمیر نے منصوبے کی منظوری دے دی

شیعیت نیوز : بدھ کی صبح اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ فوج نے غزہ پر ممکنہ حملے اور قبضے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے بڑے پیمانے پر ریزرو فوجیوں کو بلا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بدھ سے ۶۰ ہزار ریزرو اہلکاروں کو فوجی مراکز میں حاضری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر غزہ پر قبضے کے منصوبے کو نافذ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام نے خواتین کے حقوق کو سماجی اور قانونی بنیاد فراہم کی، زہرا روحاللہی امیری
صہیونی چینل ۱۴ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ اقدام غزہ کے خلاف فوجی کارروائی کو تیز کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
مزید یہ کہ اسرائیلی وزیرِ جنگ اسرائیل کاتس اور آرمی چیف ایال زمیر نے منگل کی شب اس منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔