اہم ترین خبریںایران

ایرانی بحریہ کل سے شمالی بحر ہند و بحیرۂ عمان میں وسیع میزائل مشقوں کا آغاز کرے گی

مشقوں میں جدید کروز میزائل، ڈرون آپریشنز اور الیکٹرانک وار فیئر یونٹس شریک ہوں گے

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کل سے وسیع پیمانے کی میزائل جنگی مشقوں کا آغاز کرے گی جو دو روز تک شمالی بحر ہند اور بحیرۂ عمان کے مخصوص آپریشنل زون میں جاری رہیں گی۔ یہ اعلان مشق کے ترجمان، امیر دریادار دوم عباس حسنی نے کیا۔

مشقوں کے ترجمان ایڈمرل عباس حسنی نے کہا کہ یہ مشقیں ’’یا محمد رسول الله (ص)‘‘ کے رمز کے تحت شروع ہوں گی جس میں سطحی اور زیرسطحی جہاز، فضائی یونٹس، ساحل سے سمندر تک اور سمندر سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل سسٹمز کے ساتھ الیکٹرانک وار فیئر یونٹس بھرپور حصہ لیں گے۔

ایڈمرل حسنی نے بتایا کہ مشقوں میں مختلف رینج کے جدید کروز میزائل فائر کیے جائیں گے جنہیں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈرون آپریشنز اور الیکٹرانک وار فیئر کی خصوصی مشقیں بھی انجام دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ممکنہ طور پر ویانا میں IAEA سے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کا عندیہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کی جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ، دفاعی منصوبہ بندی کو مؤثر بنانا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مضبوط کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button