ایران نے سفارتخانوں کی بندش کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

18 اگست, 2025 13:11

شیعیت نیوز : وزارت خارجہ کے ترجمان اساعیل بقائی نے پیر کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض سفارتخانوں نے جنگ کے بعد قونصلر سرگرمیوں میں کمی ضرور کی تھی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں سفارتخانے فعال ہیں اور ان کی بندش کی خبریں درست نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے 3 اگست کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس طرح کی افواہیں دراصل ان ٹیلیگرام چینلز پر پھیلائی جا رہی ہیں جو قابض صیہونی حکومت اور ایران مخالف گروپوں سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل حملے سے حیفا کی بازان تنصیبات تباہ، اسرائیل ہیوم کا انکشاف

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ٹیلیگرام چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی مغربی ممالک نے تہران میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ہیں۔

9:56 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔