ایران کے میزائل حملے سے حیفا کی بازان تنصیبات تباہ، اسرائیل ہیوم کا انکشاف
صیہونی حکومت نے میڈیا پر سخت سینسر لگایا، مگر الجزیرہ نے مناظر براہِ راست دکھا دیے

شیعیت نیوز : قابض صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے سے حیفا میں واقع بازان پیٹروکیمیکل تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا اور تین افراد ہلاک ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 16 جون کو 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی میزائل براہِ راست بازان تنصیبات سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی گھنٹوں تک آگ بھڑکتی رہی۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے نے واضح کر دیا کہ قابض اسرائیلی انفراسٹرکچر اندرونی سطح پر بھی محفوظ نہیں اور اب تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کرنا صیہونی حکومت کے لیے ناگزیر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا “گریٹر اسرائیل” منصوبہ خطے کی سلامتی کے لیے وجودی خطرہ ہے، ایران
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حملے سے توانائی کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا اور جدید آلات تباہ ہوگئے، جس کے باعث بازان انتظامیہ کو تنصیبات کی سرگرمیاں بند کرنے اور آئندہ کئی ماہ تک بحالی کے اعلان پر مجبور ہونا پڑا۔
اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا کہ حملے کے فوری بعد غاصب صیہونی حکومت نے میڈیا پر سخت سنسر لگایا تاکہ نقصان کی تصاویر منظر عام پر نہ آئیں، لیکن الجزیرہ نے حملے کے مناظر براہِ راست نشر کر دیے، جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ اسرائیل اس واقعے کو چھپا نہیں سکتا۔
رپورٹ کے مطابق، حیفا کے وسط میں واقع اس بڑے صنعتی کمپلیکس کو انسانی آبادی کے قریب تعمیر کرنا صیہونی حکومت کے لیے نہایت خطرناک اور مہنگا ثابت ہو رہا ہے اور ایران کے حالیہ حملے نے اس خطرے کو پوری طرح نمایاں کر دیا ہے۔