نیویارک: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیوز : امریکہ کے شہر نیویارک میں کئی ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم اور قتل عام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوراً غزہ میں قتل عام بند کرے اور خواتین و بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق، مین ہٹن کے علاقے میں کولمبس اسکوائر مکمل طور پر بند کر دیا گیا جہاں مظاہرین نے بڑے پیمانے پر اجتماع کیا۔ اس سے قبل ہزاروں افراد سینٹرل پارک کے قریب جمع ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق: ہیلی برن آپریشن میں انتہائی مطلوب داعشی کمانڈر گرفتار
یہ ریلی نیویارک پبلک لائبریری کے سامنے نکالی گئی۔ اسے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلط کردہ قحط و بھوک کے خلاف امریکہ میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جارہا ہے۔
منتظمین کے مطابق، اس مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوئے جن میں کئی مظاہرین دوسرے شہروں سے خصوصی بسوں کے ذریعے نیویارک پہنچے تھے۔







