فلسطینی زائرین کی آج روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری، سامراجی مولوی بے نقاب

15 اگست, 2025 17:26

شیعیت نیوز: آج فلسطینی زائرین کی امام حسین علیہ السلام کے حرم میں حاضری نے مظلوم کے حق میں آواز اٹھانے اور ظلم کے خلاف قیام کی حسینیت کو عملی طور پر ظاہر کیا۔ امام حسین علیہ السلام ہر دور کے مظلومین کی پناہگاہ ہیں، اور ان کی مجالس میں مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنا ہی حقیقی حسینیت کی علامت ہے۔

تاہم، بعض علماء نے حالیہ بیانات میں کہا تھا:

  • "حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد” کا نعرہ نہ لگایا جائے، اس سے سیاست کی بو آتی ہے۔ (مولانا ابوطالب طباطبائی)

  • فلسطینیوں کے لیے فاتحہ نہ پڑھو۔ (مولانا اسد شاکری)

  • فلسطینیوں کی مظلومیت کا ذکر مجالس میں نہ کرو۔ (مولانا کمیل مہدوی)

  • فلسطینی پرچم جلوسِ عزاء کے قریب نہ لاؤ، جلوس نجس ہو جاتا ہے۔ (مولانا ابوطالب طباطبائی ڈومین)

  • فلسطینی شیعوں کے دشمن ہیں۔ (مولانا شہریار عابدی)

  • اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی کمپنیوں کے برگر اور چکن کھاؤ اور مجھے بھی کھلاؤ۔ (مولانا اسد شاکری)

یہ بیانات امام حسین علیہ السلام کے حقیقی پیغام کے بالکل برعکس ہیں، کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے ظلم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کے لیے اپنا خون نچھاور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حرم حضرت عباس ع کی طرف سے اربعین 2025ء / 1447ھ کے موقع پر زائرین کی تعداد کا اعلان

آج فلسطینی زائرین کی حاضری، اور ان کے حق میں آواز بلند کرنا، ان مولویوں کے انحرافی بیانات کے عملی جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حاصل کلام: امام حسین علیہ السلام کی مجالس صرف رسمی تقریبات یا بیان بازی کے لیے نہیں ہیں، بلکہ ہر دور کے مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور ظلم کے خلاف قیام کرنے کی تربیت دیتی ہیں۔ آج کی حاضری نے ثابت کیا کہ حقیقی حسینیت مظلوم کی حمایت میں عمل سے جانی جاتی ہے، نہ کہ مولویوں کے سیاسی یا سامراجی بیانات سے۔

3:32 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔