اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلعراق

حرم حضرت عباس ع کی طرف سے اربعین 2025ء / 1447ھ کے موقع پر زائرین کی تعداد کا اعلان

سفیرِ کربلا کی ذمہ داریاں: کردار، تبلیغ اور خدمتِ مخلوق کا عملی عہد

شیعیت نیوز: کربلا — حرم مولا عباس ع کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اربعین 2025ء / 1447ھ میں زائرین کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ تھی۔

حرم کی رپورٹ کے مطابق، زائرین کے اعداد و شمار یکم صفر سے 20 صفر (یوم اربعین) 12:00 بجے ظہر تک جاری رہے۔

زائرین کے اعداد و شمار کے لیے کربلا کے چار مرکزی دروازوں پر الیکٹرونک کیمرے لگائے گئے تھے:
1۔ بغداد سے کربلا
2۔ نجف سے کربلا
3۔ بابل سے کربلا
4۔ حسینیہ سے کربلا

یہ بھی پڑھیں : اربعین ہر دور اور ہر قوم کے لیے حریت و عدل کا پیغام ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پچھلے چند سالوں میں اربعین کے موقع پر کربلا معلی میں زائرین کی تعداد درج ذیل رہی ہے:

  • سن 2016ء / 1438ھ: ایک کروڑ بارہ لاکھ سے زیادہ

  • سن 2017ء / 1439ھ: ایک کروڑ اڑتیس لاکھ سے زیادہ

  • سن 2018ء / 1440ھ: ایک کروڑ ترپن لاکھ سے زیادہ

  • سن 2019ء / 1441ھ: ایک کروڑ باون لاکھ سے زیادہ

  • سن 2020ء / 1442ھ: ایک کروڑ پینتالیس لاکھ سے زیادہ

  • سن 2021ء / 1443ھ: ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ سے زیادہ

  • سن 2022ء / 1444ھ: دو کروڑ گیارہ لاکھ سے زیادہ

  • سن 2023ء / 1445ھ: دو کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ

  • سن 2024ء / 1446ھ: دو کروڑ چودہ لاکھ سے زیادہ

  • سن 2025ء / 1447ھ: دو کروڑ گیارہ لاکھ سے زیادہ

یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ اربعین کے ہر سال بڑھتے ہوئے جوش و جذبے کے ساتھ لاکھوں زائرین حسینؑ کے عشق میں کربلا کی طرف رواں دواں ہیں۔

Team: Payam Najaf Ashraf

متعلقہ مضامین

Back to top button