اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران پابندیوں کے خاتمے کے بدلے محدود ایٹمی پابندیاں قبول کرنے پر تیار، افزودگی بند نہیں ہوگی

مجید تخت روانچی کا جاپانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو، خود انحصاری پر زور

شیعیت نیوز: ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ تہران اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے اپنے ایٹمی پروگرام میں کچھ محدودیت قبول کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر ختم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

جاپانی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران افزودگی کی صلاحیت اور حدود کے معاملے میں لچک دکھا سکتا ہے، لیکن افزودگی کو کسی بھی حالت میں بند کرنے پر راضی نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بنیادی ضرورت ہے اور ہمیں کھوکھلے وعدوں کے بجائے اپنی خود انحصاری پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی خلیج فارس میں بڑی کارروائی، 20 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کو بہانہ بناکر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کر چکے ہیں، جبکہ ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے پروگرام کے پرامن ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button