ایران کی خلیج فارس میں بڑی کارروائی، 20 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

11 اگست, 2025 12:54

شیعیت نیوز : ایران کی بارڈر پولیس نے خلیج فارس میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جاسک کے قریب 20 لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والے تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے کر 17 غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کمانڈر ایرانی بارڈر پولیس بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی کے مطابق، ہرمزگان صوبے میں تعینات سرحدی محافظوں نے انٹیلیجنس معلومات، الیکٹرانک آلات اور فضائی نگرانی کی مدد سے اسمگلنگ نیٹ ورک کا سراغ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی شہید صحافی کی وصیت، فلسطین مسلمانوں کا گوہر ہے، اسے مت بھولنا

تیل بردار جہاز فینکس کے ذریعے اسمگلرز 23 میل دور کوہ مبارک کے قریب سے 2,030,755 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گودرزی نے بتایا کہ یہ کارروائی بحریہ کے تعاون سے کی گئی، جس میں جہاز کو روک کر مکمل معائنہ کیا گیا اور ایندھن برآمد کیا گیا۔ گرفتار شدہ غیر ملکی ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے جاسک منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت تقریباً 759 ارب ایرانی ریال بنتی ہے۔

1:40 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔