امریکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی کی تنظیم نو کا قانون جلد نافذ ہوگا، عراقی پارلیمانی کمیشن
شیعیت نیوز: عراق کے پارلیمانی کمیشن برائے دفاع کے سربراہ کریم علیوی المحمداوی نے اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی کی تنظیم نو کے حوالے سے قانون جلد پارلیمان میں زیر بحث لایا جائے گا اور منظور کیا جائے گا۔
المحمداوی نے کہا کہ یہ قانون مکمل طور پر عراق کے آئین کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اسے امریکی دباؤ کے باوجود نافذ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قائد امام زمانہؑ کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی سوچ رکھتے تھے، علامہ باقر زیدی
واضح رہے کہ امریکہ اپنے سفارتخانے کے ذریعے بغداد میں حشد الشعبی کی تحلیل کے لیے سخت کوششیں کررہا ہے، حالانکہ یہ فورسز داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔







