وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے فیصلے کی مذمت

09 اگست, 2025 12:07

شیعیت نیوز : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کو ملانے والی فیری سروس کے لیے نجی کمپنی کو لائسنس حاصل

جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی، اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا طویل اور غیر قانونی قبضہ ہے، جب تک اسرائیل کا یہ قبضہ برقرار رہے گا، امن ایک خواب ہی رہے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد فلسطینی ریاست اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

4:18 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔