اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
علامہ امین شہیدی کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کی تعریف
اربعین تک زائرین کے مطالبات منوانا قابل تحسین، حکومت پر پریشر ڈالنا ضروری تھا

شیعیت نیوز : معروف عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے حکومت پاکستان کے شیعہ قائدین کے درمیان معاہدے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے حالات کے تقاضوں، عوامی رجحانات، زائرین اور قافلہ سالاروں کی صورت حال، اربعین تک باقی ماندہ ایام کے پیش نظر حکومت پر ممکنہ حد تک پریشر رکھا اور ممکنہ حد تک زائرین کے مطالبات منوالئے جو قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اربعین کی تڑپ، لیکن سرحد بندی سے ہزاروں زائرین کا سفر ادھورا
انہوں نے مزید کہا کہ صرف تنقید کمزور لوگوں کا کام ہے۔ البتہ اب حکومتی وعدوں پر عمل درآمد پر پوری توجہ کی ضرورت ہے۔