اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران کے سربراہ کی علی لاریجانی، علی اکبر احمدیان اور علی شمخانی کو دفاع کونسل میں تعیناتی پر مبارکباد

جنرل پاکپور نے قومی سلامتی میں ان کی خدمات اور اہم کردار کو سراہا

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نے علی لاریجانی، علی اکبر احمدیان اور علی شمخانی کو دفاع کونسل اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے نئے اراکین منتخب ہونے پر الگ الگ مبارکباد دی ہے۔

جنرل پاکپور نے علی لاریجانی کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں نمائندگی اور سیکرٹری کی حیثیت سے تعیناتی کو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ان پر اعتماد اور ان کی قابلیت کا ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے سپاہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاریجانی کا وسیع تجربہ اور قومی سلامتی کے معاملات کی گہری سمجھ اس اہم ذمہ داری کو نبھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا نتن یاہو کے غزہ پر قبضے کے دعوے پر سخت ردعمل

اسی طرح، جنرل پاکپور نے علی اکبر احمدیان اور ایڈمرل علی شمخانی کی دفاع کونسل میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کو رہبر انقلاب کی جانب سے دی گئی اعلیٰ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور تجربات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی ایران کی دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

جنرل پاکپور نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان تمام افسران کو ولی عصر (عج) کی عنایات اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ‌ای (مدظلہ العالی) کی رہنمائی میں اس اہم اور حساس ذمہ داری کو کامیابی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button