اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ہم حسینی ہیں، اربعین کو سیاست کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایسی زندگی پر موت بہتر جو ہمیں مولا حسینؑ سے دور کر دے، زائرین سے پرعزم گفتگو

شیعیت نیوز : ریمدان مارچ سے قبل زائرینِ امام حسین علیہ السلام سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ میں یہاں ایم ڈبلیو ایم کا نمائندہ بن کر نہیں بلکہ حسینی بن کر آیا ہوں۔ ہمارا تعلق اور جذبہ، امام حسینؑ کی محبت سے جڑا ہے، اور ہم اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جو اربعینِ امام حسینؑ کے روحانی سفر کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی زندگی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں جو ہمیں امام حسینؑ سے دور کر دے۔ ایسے رشتے اور تعلقات جو زیارتِ امام حسینؑ کے راستے میں رکاوٹ بنیں، ہم ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔ امام حسینؑ سے عشق تمام دنیاوی تعلقات اور مفادات سے بالاتر ہے۔ ہم نے کربلا جانا ہے اور ہم یہاں سے ضرور نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عظیم الشان قافلہ کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے، ناصر عباس شیرازی

سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ ہمیں ہمارا آئینی حق دیا جائے۔ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، نہ ہی زائرین کو کسی مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ زائرین کو سکیورٹی دی جائے اور ان کے لیے تمام زمینی راستے کھولے جائیں تاکہ وہ اپنے مذہبی فریضے کو آزادی سے ادا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button