اہم ترین خبریںعراق
اربعین کے لاکھوں زائرین کا کربلا کی جانب تاریخی پیدل سفر جاری، خدمات اور سیکورٹی کا وسیع اہتمام
ذی قار، بابل اور دیوانیہ میں زائرین کی خدمت کیلئے مکمل سیکیورٹی اور میڈیکل انتظامات

شیعیت نیوز : جنوبی اور مشرقی عراق سے لاکھوں زائرینِ اربعین کا کربلا معلی کی جانب پیدل سفر جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی، عرب اور غیر ملکی زائرین کے قافلے صوبہ ذی قار میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ پیدل سفر 20 صفر تک جاری رہے گا۔
زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیارت کے راستے پر سروس، میڈیکل اور سیکورٹی قافلے بڑے پیمانے پر تعینات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ نے دیر سے احساس کیا اگر وہ بارڈر کھلوادیں تو مارچ نہیں ہوگا
ذی قار، بابل اور دیوانیہ میں موکب و سبیلوں اور سیکورٹی اور طبی اداروں کے ذمہ داروں نے سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے ایجنسیوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا اعلان کیا ہے۔
یہ کوششیں زائرین کی بغیر کسی فکر کے محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بناتی ہیں۔