اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گورنر سندھ نے دیر سے احساس کیا اگر وہ بارڈر کھلوادیں تو مارچ نہیں ہوگا

علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر سندھ نے پہلے ہی اس اہم معاملے پر توجہ دی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گورنر کل کراچی آکر بات چیت کے لیے تشریف لائیں تو مجلس وحدت مسلمین ان کا خیر مقدم کرے گی۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف کل کراچی سے ریمدان بارڈر تک پرامن مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنر سندھ کامران ٹیسوری زائرین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں تو وہ ریمدان بارڈر کھلوا دیں، اس صورت میں مارچ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر سندھ نے پہلے ہی اس اہم معاملے پر توجہ دی ہوتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گورنر کل کراچی آکر بات چیت کے لیے تشریف لائیں تو مجلس وحدت مسلمین ان کا خیر مقدم کرے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ زائرین کے زمینی سفر کے راستے بند نہیں ہونے دیں گے اور اس سلسلے میں پرامن احتجاج ان کا آئینی حق ہے۔ ملک بھر سے زائرین کے قافلے کراچی پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے بھی زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی عزم ظاہر کیا ہے کہ زائرین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ امامیہ اسکاؤٹس زائرین کی خدمت کے لیے مارچ میں شریک ہوں گے، جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کے مرکزی ترجمان اسد رضا نے بھی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button