اہم ترین خبریںایران

اسلامی انقلاب کے اہداف کی تکمیل میں تبلیغ محوری کردار ادا کرتی ہے: حجت‌الاسلام غفوری

تبلیغ دشمن کی سازشوں کا جواب دینے والا تیز دھار ہتھیار ہے، انقلابی میڈیا نے دنیا کو صہیونی جرائم سے آگاہ کیا

شیعیت نیوز : اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کرمانشاہ کی تأسیس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت‌الاسلام والمسلمین غفوری نے اس ادارے کے مسئولین اور تبلیغی میدان میں فعال افراد کو مبارک باد پیش کی اور انقلاب اسلامی کے اہداف کی تکمیل میں تبلیغ کے محوری کردار پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا: تبلیغ، انبیاء اور اولیائے الٰہی کا بنیادی ہدایتگرانہ وسیلہ رہا ہے اور انقلاب اسلامی نے بھی اسی کے ذریعے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین غفوری نے اسلامی تاریخ میں تبلیغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیہم‌السلام نے دینی حقائق کی تبلیغ کے ذریعہ معاشرے کی ہدایت کی اور آج بھی جمہوریہ اسلامی ایران کو چاہیے کہ انہی اصولوں کے تحت انقلاب اسلامی کی حقیقت دنیا تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں : حوزہ علمیہ کی سنتوں کے تحفظ کے ساتھ زمانے کے تقاضوں کو بھی نظر میں رکھیں، آیت اللہ مکارم شیرازی

انہوں نے تبلیغ کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ایک "تیز دھار ہتھیار” قرار دیا اور کہا: دشمنان اسلام میڈیا وار کے ذریعے تفرقہ اندازی کی کوششوں میں ہیں لیکن تبلیغی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم‌افزائی ان سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے بیدار ملتوں میں تبلیغ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ انقلابی میڈیا کی کوششوں کے باعث صہیونی حکومت کے جرائم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت میں عالمی سطح پر ایک نئی لہر ابھری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button